ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے ٹی ایم لوٹ معاملہ:10 پولیس اہلکار معطل

اے ٹی ایم لوٹ معاملہ:10 پولیس اہلکار معطل

Sat, 28 Jul 2018 11:38:44    S.O. News Service

باری پدا/اڑیسہ28جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) باری پادا شہر میں چار اے ٹی ایم لوٹے جانے کے واقعات کے بعد مبینہ طور پر غفلت برتنے کے سلسلے میں 10 پولیس اہلکاروں کو آج معطل کر دیا گیا۔ میور بھنج کے پولس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار نے معطلی حکم جاری کیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ معطل شدہ پولیس اہلکاروں میں دو اسسٹنٹ انسپکٹر، تین حولدار اور پانچ کانسٹیبل شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 21 جولائی کی رات میں باری پادا میں ڈاکوؤں نے گیس کٹر کا استعمال کرکے چار اے ٹی ایم کو کاٹ دیا اور ان میں سے 30 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے ۔ 


Share: